جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

4 سالوں میں پہلی بار ہورہا ہے، فیصل قریشی کی شہبازشریف کے سفری اخراجات پر تنقید

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے نئے وزیرِاعظم شہباز شریف کے سفری اخراجات پر تنقید کی ہے۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے

جس کے مطابق اب 4 سال میں پہلی بار پاکستان ایئر لائن کے بوئنگ 777 کا استعمال وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دورے کیلئے کیا جائے گا۔اداکار نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارہ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’ممکنہ طور پر وہ اس دورے پر اپنے وفد اور خاندان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے‘۔ اْنہوں نے لکھا کہ’ایسا 4 سالوں میں پہلی بار ہورہا ہے کہ ایک وزیرِاعظم بوئنگ 777 کا استعمال کررہا ہے‘۔اْنہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’سابق وزیرِاعظم اپنے بیرون ملک دوروں پر جانے کیلئے کمرشل فلائٹ یا پھرگلف اسٹریم جیٹ پر سفر کیا کرتے تھے کیونکہ اْنہوں نے اخراجات کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا تھا‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…