لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار رکھنے کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح گزشتہ چند روز کے مقابلے میں کم ہو کر 153 ریکارڈ کی گئی ہے۔