اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کئی لوگ الیکشن کی بات کر رہے ہیں ، یہ معلوم نہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر کام ک رہے یا اپنے طور پر خان صاحب سے رابطے کر رہے ہیں ، ان میں مولانا طارق جمیل کا نام بھی سنا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی ، اور احمد قدوائی کا نام تو پہلے ہی سامنے آچکا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے سوفیصد امکانات ہیں ، وہ اکثریت بھی لے سکتے ہیں ۔