ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین کے مطابق کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں گے، فوج قومی ادارہ ہے اس کیخلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائیگا ،خواہش تھی تحریک انصاف کے اراکین استعفے نہ دیتے ، اب قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا ،عمران حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ، معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ، صحت مندانہ احتساب ضروری ہے ، انتقام لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں ، قانون اپنا راستہ اختیار کریگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں، چین اور سعودیہ کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔وہ منگل کو وزیر اعظم ہائوس میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی تاہم وہ اب استعفیٰ دے چکے ہیں، اب قواعد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ، ہر مشکل مرحلے میں دونوں ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں نہیں ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے،عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے، بے روز گاری اور مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے بحران سامنے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ وقت پر ایندھن منوایا جاتا تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی ،ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں مل رہا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز اور رمضان بازار میں چینی ستر روپے فی کلو مل رہی ہے ، گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی تاہم اس نے صرف شور مچایا۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس اب جمہوری ہائوس بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتقام کالفظ ہماری ڈکشنری لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ایک سوا ل پر انہوںنے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی آئین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ فوج قومی ادارہ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ الیکشن ریفارمز پر بات کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…