کیگالی(این این آئی)مشرقی افریقی ملک روانڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کے قاتل کو معاف کرکے اس کی بیٹی کو بہو بنالیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روانڈا میں 1994 میں 100 دنوں میں تقریبا 8 لاکھ افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔روانڈا سے تعلق رکھنے والی برناڈیٹ مکاکبیرا اس نسل کشی کے واقعہ کو نہیں بھول سکتیں کیونکہ اس میں ان کے شوہر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔البتہ خاتون نے 28 سال قبل روانڈا میں نسل کشی کے دوران اپنے شوہر کے قاتل کو نہ صرف معاف کردیا بلکہ اس کی بیٹی کو اپنی بہو بھی بنالیا۔