ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مداح میرے ہاتھ چوم کر آنکھوں کو لگاتے ہیں، نیلم منیر

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جلد ہی رومانٹک کامیڈی فلم ’’چکر‘‘ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ڈبل کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دیں گی، اس لیے وہ ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کے مطابق ’چکر‘ میں شامل آئٹم سانگ فلم کی کہانی کے مطابق ہے، وہ غیر ضروری شامل نہیں کیا گیا اور یہ کہ اس گانے میں ڈانس کرنے والی تمام خواتین ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں۔نیلم منیر نے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کردار کے لیے بوڑھی عورت بننا پڑے یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی۔ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شوز میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ دراصل ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…