اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسلام قبول کرنیوالے سابق کورین پاپ گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ(این این آئی) اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔داؤد کم نے لکھا ’’بالآخر میں مکہ آگیا۔ انہوں نے لکھا میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔داؤد کم نے مزید لکھا میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک‘‘۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین سابق پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم جن کا اسلام قبول کرنے سے قبل نام جے کم تھا نے 2019 میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کرکے تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…