کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیمالٹل کریم 72 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔لٹل کریم نے8 ہزار35 میٹر گشہ بروم ٹو بغیر آکسیجن سرکر کیعالمی سطح پرشہرت حاصل کی۔لٹل کریم نے 70 کی دہائی میں کوہ پیمائی شروع کی لیکن انہیں عالمی شہرت تب ملی جب 80 کی دہائی میں25کلو گرام وزن کے ساتھ8 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ۔ان کی کوہ پیمائی پریورپ میں ڈاکومنٹری فلمز بھی بنیں ہیں جنہین عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔لٹل کریم گزشتہ ایک سال سیزیر علاج تھے اور ان کاتعلق بلتستان کے گائوں ہوشے سے تھا۔