جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

این اے 133 ضمنی الیکشن، 20 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ کا پلڑا بھاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی)این اے 133 ضمنی الیکشن میں بیس پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے، جس میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو پیپلز پارٹی پر برتری حاصل ہے، واضح رہے کہ غیر ملکی مبصرین نے بھی این اے 133کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کے لئے حلقے کا دورہ کیا۔غیر ملکی مبصرین کے وفد نے حلقہ این اے133کے ضمنی انتخاب

کی ووٹنگ کیلئے قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن نمبر 43،44اور45کادورہ کیا۔مبصرین نے ووٹنگ کے عمل کی ویڈیو بنائی اور نوٹس بھی بناتے رہے۔غیر ملکی مبصرین نے الیکشن کمیشن کے عملے سے بھی معلومات حاصل کیں۔حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتہائی پرجوش رہے اوراپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے،ایک دوسرے کے قریب پولنگ کیمپ لگانے کی کوشش میں کارکنوں میں توں تکراربھی ہوئی لیکن سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کرادیا۔ ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے قناعتیں اور ٹینٹ لگا کرپولنگ کیمپ بنائے گئے جہاں پر بڑی تعدادمیں مرد و خواتین کارکنان موجود رہے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنان اپنے رہنماؤں کی آمد پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،شریف برادران اورجئے بھٹو،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔گورنمنٹ ہائی سکول المشہور لال سکول میں پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے کارکنان کے درمیان تکرار ہو گئی تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کر ادیا اور پیپلز پارٹی کو اپنا پولنگ کیمپ مسلم لیگ (ن) سے دور ہٹانے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے متحرک کارکنوں کے لئے

ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پیکو روڈ پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ متحرک کارکنوں کی نان چنے،انڈا،کوفتہ،حلوہ پوری اورچائے سے تواضع کی گئی۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اپنے ووٹرز کو گھر وں

پر رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازچوہدری نے کہا کہ پارٹی کاامیدوار مقابلے میں نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے ووٹرز سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ ہمارا پیشگی فیصلہ تھا کہ ہم کسی دوسری امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر این اے 133میں ضمنی الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…