بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

تحریک کے کارکنوں کے تشدد کا شکار ایک اور زخمی اہلکار جاں بحق

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد(این این آئی) تحریک کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ابوبکرکو سادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تفصیلات کے مطابق تحریک کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، اے ایس آئی ابوبکر لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ترجمان پولیس

کا کہنا ہے کہ ابوبکرکوسادھوکی میں مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، شہید نے سوگواران میں بیوہ اوردوبیٹیاں چھوڑی ہیں۔ترجمان کے مطابق تحریک کے احتجاجی مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعدادچھ ہوگئی ہے۔دوسری جانب حکومت اور تحریک کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں اسلام آبا داور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئےکامیاب مزاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہا، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند رہی، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کیلئے کھلے رہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند رہی، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کل منگل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی چلنے

والی ٹرینیں تا حال بحال نہ ہو سکی ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے لیٹر جاری ہونے کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہو سکے گا۔انعام اللہ نے کہاکہ راولپنڈی سے لاہور یا لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانیوالی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…