جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کسی بھی نماز کے بعد یہ سورۃ مبارکہ پڑھ لیں ،گھر میں رزق کی فراوانی کا زبردست وظیفہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورت المزمل کی تلاوت کامعمول مالی وسعت اور کشائش رزق کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ اسلاف کی تعلیمات اور ریاضت کا نچوڑ بھی ہیں اور بار ہا کے آزمائے طر یقے ہیں۔ پورے یقین و اعتماد سے ان میں سے کوئی سا بھی طریقہ مستقل طور پر اپنا لیں ، انشاءاللہ اس کا فائدہ آپ کو کھلی آنکھوں سے نظر آئے گا۔1

۔ غناء وتو نگری اور کشائش رزق کے لیے اکتالیس بار، یا اکیس بار یا کم ازکم گیارہ بار روزانہ کا معمول بنالیں۔2۔ ایک نہایت مجرب طریقہ یہ بھی ہے کہ41 دن 41 بار، پھر 41 دن تک 21 بار اور پھر زندگی بھر کے لیے 11 بار کو معمول بنالیں آغاز نو چند ی جمعرات سے کریں ۔3۔ مالی حالات بہت خراب ہو گئے ہوں تو نوچندی جمعرات یا پیر سے آغاز کر کے روزانہ صرف ایک بار تلاوت کریں۔لیکن مندرجہ ذیل مقامات کاسات سات 7 بار تکرار کر کے سور ت مکمل کریں۔ 1 یا ایھا المزمل 2 رب المشرق والمغرب لا الہ الا ھو فا تخذہ وکیلا 3 واللہ یقد ر الیل والنھار 4 یتغون من فضل اللہ 5 واستغفر واللہ ان اللہ غفور رحیم۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے تو پھر روازنہ 11 بار اس تکر ار کے بغیر تلاوت کا معمول بنا لیں۔اس سورت مبارکہ کی تلاوت سے نہ صرف یہ کہ رزق کے دروازے کھلتے ہیں، بلکہ اگر کسی نے جادو ٹونے کے ذریعے کا کاروبار یا آمدن کی بندش کروا رکھی ہے تو وہ بندش ختم ہو جاتی ہے ۔ مالی رکاوٹیں حد سے زیادہ ہوں، سحری بندش کا

بھی خدشہ ہو اور کشائش کے آثار چاروں طرف ناپید نظر آرہے ہوں تو آٹے کی تین سوتیرہ گولیاں بنا کر خشک کر لیں، پھر گھر کے چند افراد بیٹھ کر سورۃ المزمل شریف کی تلاوت شروع کریں اور ایک ایک گولی پر تلاوت کرکے پھونک مارتے رہیں۔ آخر میں پانی پر بھی دم کر لیں۔ اس دوران بات چیت بالکل نہ کریں۔ پانی کو گھر کے تمام افراد سات دن

پیتے رہیں اور گولیاں نہر دریا میں پھینک دیں۔انشاءاللہ دو تین بار کے عمل سے بڑی بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی اور ہر طرح کی بندش کھل جائے گی۔ بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔میری دعا ہےاللہ پاک ہرایک مسلمان کی مشکل کودورفرمائےاوردنیا اورآخرت میں عافیت نصیب فرمائےآمین سورۂ مزمل مبارکہ قرآن پاک کی 73ویں سورۂ ہے‘ اس سورۂ مبارکہ

میں بیس آیات ہیں۔ حضورنبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہےکہ جو کوئی اس سورۂ کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ جل شانہٗ اس کی مصیبت کو دور فرمادے گا۔ جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کوپڑھے گا اللہ تعالیٰ اسےدنیا وآخرت میں خوش رکھے گا‘اس کا افلاس دورہوگا اورجس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔ جو کوئی اس سورۂ کو

سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو چالیس روز بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔ ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…