پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پہلا غیر سرکاری، غیر حتمی مکمل نتیجہ آ گیا، تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا

datetime 25  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل اے 43 کے تمام 8 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، ن لیگ کی امیدوار نسیمہ وانی 720 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔ واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر پولنگ کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیپہ کے حلقہ ایل اے 33 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے باعث ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا،باغ میں حلقہ ایل اے 15 ہاڑی گہل پدر محمد علی پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے، دونوں جانب سے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پرتشدد کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے وہاں تعینات ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔مظفرآباد میں حلقہ ایل اے 3 کے پولنگ اسٹیشن 25 اور 26 میں سیاسی

جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے ہونے والی ہاتھا پائی کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔ پولنگ اسٹیشن میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے پولیس کی مزید نفری تعینات کرنا پڑی ہٹیاں بالا میں جسکول پولنگ اسٹیشن پر بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پولنگ بند

کرانے کی کوشش کی گئی، حلقہ ایل اے 27 کے کوپرا گلی پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوگیا جس پر پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں قائم پولنگ اسٹیشن کا ماحول بھی کشیدہ رہا، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…