جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’انٹرنیٹ کی رفتار ہو گی دس گنا زیادہ تیز‘‘ چین سے پاکستان فائبر آپٹک کیبل منصوبہ مکمل!!

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور چین کے مابین فائبرآپٹک کیبل اور انٹرنیٹ کا منصوبہ موجودہ سال کے اختتام یا نئے سال کے شروع تک اسے مکمل کرلیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 820 کلومیٹر طویل کیبل کے 450 کلومیٹر طویل حصے

پر بچھا یا گیا ہے۔ فائبر آپٹک بچھائے جانے کے بعد پاکستان، چین کے ذریعے انٹرنیٹ کی دنیا سے رابطے میں ہوگا جبکہ زیرِ سمندر موجود فائبر آپٹک پر پاکستان کا انحصار کم ہو جائے گا۔اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد فائبر آپٹک پاکستان سے گزر کر چین سے جا ملے گی جس سے دونوں ملکوں میں براہِ راست انٹرنیٹ رابطہ ہوگا،پاکستان اور چین کے مابین تیز اور با اعتماد انٹرنیٹ رابطے کی ضرورت درپیش ہے جو یورپ، امریکا یا بھارت سے نہیں بلکہ سیدھا پاکستان سے ہو کر چین پہنچے ،چین نے بھی اپنی بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی بڑھتی ہوئی طلب کو ملحوظِ خاطر رکھا ہوا ہے اور اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاتے تو چین کی بین الاقوامی بینڈ وِدتھ ایک بڑے فرق کے ساتھ بے نقاب ہو جائے گی،اگر ایل ٹی پی کو نافذ کر دیا جاتا ہے تو یہ نیٹ ورک پاکستان کیلئے فائدہ مند ہوگا جس کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ براہِ راست داخل ہو جائے گا اور اس کی اسپیڈ بھی بڑھے گی، خاص طور پر گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،اس منصوبے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی قیمت پر بھی واضح فرق پڑیگا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…