اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )امریکی خلائی ادارے، ناسا کا کہنا ہے کہ کرہ زمین جیسے سیاروں کی طرح کے ممکنہ 92 فی صد سیاروں کا جنم لینا ابھی باقی ہے۔ ہَبل اسپیس ٹیلی اسکوپ’ اور ‘کیپلر آبزرویٹری’ کے ڈیٹا کو استعمال کرنے والے ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ا±نھوں نے اندازاً 10 ارب برس پیچھے کے منظرنامے پر نگاہ ڈالی ہے، جب ستارے ابھی تیزی کے ساتھ بن رہے تھے۔ اِس منظر کو دیکھتے ہوئے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا نظام شمسی 4.6 ارب برس قدیم ہے۔ا±نھوں نے کہا ہے کہ ستارے پیدا ہونے کا عمل سست ضرور ہوا ہے۔ تاہم، ہیلئم اور ہائڈروجن کی کافی مقدار باقی ہے، جس سے یہ بات یقینی ہے کہ ‘آئندہ بڑی طویل مدت تک’ ستارے اور سیارے بننے کا سلسلہ جاری رہےگا۔میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم ‘اسپیس ٹیلی سکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ’ کی محقق، مولی پیپلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، ‘(بگ بینگ کے بعد) ابھی کافی مواد باقی ہے جس سے، ‘ملکی وے’ اور اِس سے بھی آگے، مستقبل میں مزید سیارے بنتے رہیں گے’۔وقت کا عنصر نئے ستاروں اور سیاروں کے بننے کے لیے سازگار ہے۔ناسا نے کہا ہے کہ کائنات کا آخری ستارہ، آج سے 100 ٹرلین سال بعد وجود کھو دے گا۔ہیئت دانوں کے خیال میں ہمارے اپنے ‘ملکی وے’ کی کہکشاں زمین کی سائز کے ایک ارب سیاروں پر مشتمل ہے، جس کا کافی حصہ پتھریلا ہے۔ اِس میں سے کتنا حصہ ‘گولڈی لوکس زون’ میں ہے۔۔ جِن کے ستارے سے وہ فاصلہ جہاں نمی پانی میں بدلتی ہے، فاصلہ کتنا ہے، اس کا علم نہیں ہے۔بتایا گیا ہے کہ جتنی کائنات کا اب تک مشاہدہ کیا گیا ہے ا±س کے کرہ ارض کی طرح کے ممکنہ سیاروں کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لیے ا±نھیں 100 ارب سے ضرب دی جائے، اتنی کہکشائیں بنتی ہیں۔یہ تحقیق 20 اکتوبر کو تحقیقی رسالے، ماہنامہ ‘نوٹیسز آف دی رائل اسٹرونومیکل سوسائٹی’ میں شائع ہوچکی ہے۔
زمین کی نوع کے 92 فی صد سیارے ابھی پیدا ہونا باقی ہیں: ناسا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خلیجی ممالک پر حملے، شہزادہ فیصل نے بڑا اعلان کر دیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیئے
-
امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد



















































