پتوکی (این این آئی) پتوکی گھر میں گھس کر ملزم کی شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی ملزم کیخلاف مقدمہ درج تاحال ملزم فرار ہے ۔تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ کوٹ کھڑک سنگھ میں اوباش ملزم رضوان نے خاتون نسرین بی بی کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنایا اور
ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ ملزم رضوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اور ملزم رضوان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے مگر ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا متاثرہ خاتون نسرین بی بی نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لیکر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔