بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اگلے 3 روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد’لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی، این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے 21 تا 24 اگست کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے موسلا دھاربارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کے ساتھ دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، پاراچنار، چارباغ، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، ہزارہ، میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور کہا کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔مسافراور سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، رود کوہیوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظرنتظامیہ الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز پتوک اور سوری شمالی سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزرا، گزشتہ روز زنگی کے مقام سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرا، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں نارمل صورتحال ہے۔

عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 71 فیصد، تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح بھی کم لیول پر ہے، بھاکڑا ڈیم 54 فیصد، پونگ 53 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 26 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…