جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی مزید اہم وکٹیں گرا دیں

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، آج ( جمعرات ) نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور ڈیمو کریٹس گروپ کے رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالعلیم خان اور عون چودھری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے سابق رہنما مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، مراد راس کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی ،چشتیاں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز مہروی ، ساہیوال سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر ارشاد کاٹھیا ، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف ، میانوالی سے میجر (ر) خرم روکھڑی ، پاکپتن سے سابق رکن پنجاب اسمبلی دیوان عظمت سید محمد چشتی نے بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنمائوں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری ، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ ،امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ترین گروپ کی جانب سے نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان آج ( جمعرات ) کا متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…