پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول اور ڈالر کے بعد آٹا بھی سستا ہو گیا

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی کردی گئی۔چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقرر کی گئی ہے ۔چکی آنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں8روپے ،ہائی سپیڈڈیزل اورلائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹرقیمت میں5روپے کمی کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت8روپے کمی کیساتھ 262روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5روپے فی لٹر کمی کیساتھ 253روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں8روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 15دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پھر بھی کوشش کی گئی جتنی بھی گنجائش ہو نکال کر عوام کو دیا جائے۔اسحق ڈار نے کہاکہ حکومت نے پچھلی دفعہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں30روپے کمی کی تھی اور اس میں مزید 5روپے کی کمی کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258روپے ہے اور رات 12بجے کے بعد253روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں پچھلی دفعہ12روپے کم کردی گئی تھی اور اب س میں مزید 8روپے کی کمی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت رات12بجے سے262روپے ہوگئی ہے اور یوںمجموعی طور پر 20روپے کمی کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں12روپے کی کمی ہوئی تھی اور مزید 5روپے کمی کی گئی ہے اور 150روپے 68روپے قیمت تھی اب 147روپے 68 پیسے نئی قیمت ہوگئی ہے،یوں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مجموعی طور پر17روپے کی کمی کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے 7پیسے برقراررکھی گئی ہے اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔سحق ڈار نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیاہے اوریہ قیمتیں 15جون کو رات 12بجے تک ملک بھر میں برقرار رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…