جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانیوں کی غیر ذمہ داری لے ڈوبی کرونا کے شکارمزید سینکڑوں افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 142افراد چل بسے ،4 ہزار 487 کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 487 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 142 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 770 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 981 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 87 ہزار 794 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 99 ہزار 816 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 93

ہزار 468 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 97 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 272 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 4 ہزار 605 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 661 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 156 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام

آباد میں 73 ہزار 804 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 670 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 803 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 232 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 659 مریض

رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 464 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…