جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی پر کاری وار حکومت سے ناراض اراکین اسمبلی کی تعداد سامنے آگئی

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جہانگیرترین نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کافیصلہ کرلیا ہے، جہانگیر ترین جلد ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان حکومت سے ناخوش ہیں ،جہانگیر ترین نے

ناراض ارکان سے ملاقات کا ٹاسک قریبی ساتھیوں کو دیدیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض متعدد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ، بینکنگ کورٹ میں 10 اپریل کوپیشی پر عدالت جائیں گے۔دوسری جانب پنجا ب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے مسلسل رابطے شروع کردیئے ہیں، جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزراء بھی پیش ہوئے۔جہانگیر ترین کے ساتھ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر بلوچ، راجا ریاض، سلیمان نعیم، غلام بی بی بھروانہ، خرم لغاری، چوہدری افتخارگوندل، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا اور امیر محمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر صحافی نے

جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ وزرا اور ایم پی اے بھی آئے ہیں۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ اکیلے کیوں جائیں گے ہم نے آپ کے ساتھ جانا ہے۔دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہائوس نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کی حمایت اور رابطے کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…