منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پی ڈی ایم والوں کیلئے حلوہ پوری کا ناشتہ کا اہتمام کس نے کیا ؟ جانئے

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں پی ڈی ایم کے احتجاج کرنے والے کارکنوں کیلئے سردی میں گرما گرم ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کارکنوں کیلئے ہوٹل گرین پیلیس میں حلوہ پوری سمیت دیگر

لوازمات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پی ڈی ایم کے ورکرز جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کشمیر چو ک پر کنٹینر پر سوار ہوکر الیکشن کمیشن کی طرف جائےگی جب کہ مظاہرے میں بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی ہم کسی کو سیاست کی آڑ میں فتوے بازی نہیں کرنے دیں گے،حکومت کسی کو ملک میں فرقہ واریت پھیلانےاورعقیدہ ختم نبوت ؐکی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئیں ہم اُنہیں ایسا حلوہ کھلائیں گے، جس سے طبیعت خراب نہ ہو ۔دریں اثنا وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، جلد سے جلد استعفے دیکر سیٹیں خالی کردیں، ہم مولانا فضل الرحمٰن کو حلوہ بھی کھلائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے،اپوزیشن کے استعفوںسے اس ملک کی بہتری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی خالی سیٹیں جیت کر ملک کی بہتری کے لیے نئی ترامیم کرے گی۔وزیر دفاع نے کہاکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کا شوق جلد پورا کرلے، اپوزیشن کو کھانا بھی دیں گے۔پرویز خٹک نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…