جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی واپسی کا عندیہ دیدیا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

سیالکو ٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اب بہت جلد اپنے بوریا بستر گول کر کے اقتدار چھوڑنا ہوگا کیونکہ ان نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کے سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے اور حکمرانوں سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے اور یہ

جن اب قابو میں نہ آ رہا ہے جبکہ حکمران اپوزیشن کو احتساب کے نام پر انتقام کا مسلسل نشانہ بنا رہی ہے اور ہمارے عظیم ساتھی خواجہ محمد آصف کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف کوئی کرپشن کے ثبوت بھی نہ ملے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ن سیالکوٹ کی قیادت سے ملاقات و اظہار یک جہتی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب بے اختیار ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں بلکہ نیب کا مشن یہ ہے کہ پکڑ دھکڑ کرو اور بعد میں ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دو۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف اور میرے بھائی سمت دیگر مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کے خلاف موجودہ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے کسی پر کرپشن ثابت نہ سکی بلکہ سب رہا ہوگئے۔انھوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو رقم کی ادائیگی خفیہ طور پر اس لئے کی گئی کہ اپنی کمیشن بنائی جائے اور اب جعلی نوٹس ارسال کر کے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت میں کرپشن 110 فیصد اور رشوت کے ریٹ 200 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ بجلی و گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی بلکہ ظلم ہے۔انھوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ عدم ادائیگی پر ملائیشیا نے پی آ ئی اے کا جہاز روک لیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی خوب جگ ہنسائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں ان میں کوئی دراڑ نہ بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک جمہوریت اور عوام کی بقا کے لئے ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے پاک کرنے والوں نے

مزید قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے ایک غیر منتخب شدہ نااہل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گندی زبان استعمال کرتی ہیںکیا کسی اعوان کا یہ شیوہ ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان بہت جلد واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ حکومت بنے گی جو کہ عوام کو ریلیف دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…