بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

بختاور بھٹو محمود چوہدری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئی؟ نامور اینکر کا حیران کن دعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بختاور بھٹو محمود چوہدری کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئی، اس بارے میں معروف اینکر علی حیدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بختاور بھٹو کی پسند کے لڑکے سے منگنی طے پائی ہے، انہوں نے کہا کہ بختاوربھٹو ا ور محمود کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی اور آصف علی زرداری نے جب چند ماہ قبل بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ان سے بات چیت کی تو بختاور

بھٹو نے محمود چوہدری کا نام لیا، جس پر بختاور سے آصف علی زرداری نے پوچھا کہ اس میں کیا خاص بات ہے تو اس کے جواب میں بختاوربھٹو نے کہاکہ وہ ایک مہذب،سلجھے ہوئے اور احساس کرنے والے شخص ہیں۔نامور اینکر علی حیدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ توقعات کے برعکس بختاور کی منگنی کی سادہ تقریب تھی، انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی لاہور کی آرائیں فیملی کے چشم و چراغ محمود چوہدری کیساتھ ہوئی جو دبئی میں سونے کا کاروبار کرتے ہیں، جبکہ انہوں نے تمام تر ذمہ داریاں اپنے والد پر چھوڑ دیں تھی کہ حتمی فیصلہ آپ ہی نے کرنا ہے جس کے بعد سابق صدر نے تحقیقات شروع کیں، وہ انہیں پہلے سے بھی جانتے تھے لیکن جب تحقیق مکمل ہوئی تو انہیں بختاور کا انتخاب صحیح لگا جس کے بعدآصف علی زرداری نے رضامندی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی ہے۔بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصفزرداری ہسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…