بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نہیں پڑھائیں گے کیونکہ وہ آج کل۔۔۔،ن لیگ نے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے معروف عالم دین کا نام بتا دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیگم شمیم اختر کا نمازجنازہ پڑھانے کیلئے راغب نعیمی کا نام زیرغور ہے کیونکہ مولانا طارق جمیل آج کل وزیراعظم ہائوس میں پائے جاتے ہیں۔دوسری جانب لندن میں بیگم شمیم اختر کا نماز جنازہ

ادا کردیا گیا ہے ، سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، اسحاق ڈار، عابد شیر علی ، علی ڈار و دیگر نے شرکت کی ،بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کردیا گیا ، دریں اثنا ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے پچاس یونین کونسل چیئرمین گرفتار کئے گئے ہیں،ملتان میں کنٹینر لگا کر علاقے کو بند کردیا گیا ہے ،شبلی فراز صاحب آپ کہتے تھے عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے پھر کنٹینر کیوں لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرے کے باوجود عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں،عوام جانتے ہیں کورونا انیس ،اٹھارہ سے کم خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ دسمبر کا لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا،حکومت خود اپوزیشن کی وکٹ پر آچکی ہے ،عوام باہر نکلیں گے اور اس ظالم حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر ملتان کا جلسہ ہوگا ،اگر قاسم پارک نہ کھولا گیا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا،اگر ملتان میں کسی لیڈر کے ساتھ کچھ ہواتو ایف آئی آر عمران خان کے

خلاف جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملتان میں پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کھانا گھر سے آتا تھا تو کیا جو کھانا بچ جاتا تھا تو اس کے لئے فریج رکھوایا ہوا تھا،مجھے یاد ہے چھیدا

ٹلی پریس کانفرنس کررہا تھا تو صحافی کے سوال پر کہا تھا ہاں مریم نواز سے موبائل ملا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قیادت کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہماری سیاسی معاشرتی روایات کو روندا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا مرحلہ انتہائی پر امن تھا اور عوام نے

شرکت کی ،پر امن جلسوں کو انہوں نے پر تشدد بنادیا ،ہمیں کسی کی ناراضگی اور صلح سے کوئی غرض نہیں ہے ،پی ڈی ایم حکمران ٹولے کے خلاف ہے ،حکومت کورونا کا بہانہ بنا کر اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ،بلاول بھٹو کی کورونا کی رپورٹ پر یقین رکھتے ہیںاللہ تعالیٰ انہیں صحتیابی دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انشا اللہ تعالی اگلے ڈھائی ماہ بھی پورے نہیں کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…