جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلاول بھٹو ، خواجہ آصف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے متعلق گھٹیازبان کا استعمال،ذاتیات پر اتر آئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )گزشتہ شب پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور وزیراعظم کی اہلیہ کو جادو گرنی بھی کہا۔بلاول بھٹو اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان

کو شرم سے ڈوب مرنے کا مشورہ بھی دیتے رہے۔تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پنجاب کے وسیم اکرم پلس(عثمان بزدار) کو کس نے سیلیکٹ کیا؟ وسیم اکرم پلس کو ایک جادوگرنی نے سیلیکٹ کیا یا خلائی مخلوق نے؟دوسری جانب خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہہ دیا،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نہ شرم ہے نہ حیا ہے، نہ اس میں غیرت ہے، وہ ایک بے غیرت ہے اور آپکی آواز اس بے غیرت تک پہنچ رہی ہے ۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک ارب تین کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی، 11 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مریں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 8 ہزار کو 11 سے تقسیم کیا جائے تو پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں، اس سے زیادہ لوگ

تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا جناح سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ” ابو بچا ئوکرپشن چھپا ئو تحریک ”سے لاتعلقی کا اظہار ہے، اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور انتظام و انصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہو۔

انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو پہلے ہی جلسے میں شکست کے بعد عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے، حکومت کی جانب سے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مائیکرو اور

میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان اگلے تین سال بھی اسی رفتار کے ساتھ ایک مستحکم معیشت بننے کی جانب سفر جاری رکھے گا، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن چاہے کھمبوں پر چڑھے، یو این اور یورپی یونین کے پاس جائے انہیں این آر او اور کرپشن پر ریلیف نہیں ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…