جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن ابو بچاو مہم میں مصروف ، ن لیگی رہنما غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم ترین فیصلے کر لیے گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن  لائن )   وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ     اپوزیشن ابو بچاو مہم میں مصروف ہے،  ن لیگی رہنما غلطی تسلیم کرنے کی بجئے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں  ،  ن لیگ کے کریمنلز لوگوں کو کرمنلز کی طرح ہی ڈیل کیا جائے۔ جبکہ  وفاقی کابینہ  نے   ٹی سی پی کے ذریعے صرف ایک مرتبہ گندم درآمد   کرنے اور  ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری شروع کرنے کی اجازت بھی دیدی  ہے

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی، ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج کی منظوری   دیدی  گئی ہے  ۔سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کو اسلام آباد کلب کا نیا  ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کی منظوری   دی گئی ہے ۔  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملکی سیاسی ،معاشی اور قومی سلامتی امور پر غور کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی  ۔ اجلاس   کے شروع میں کابینہ ارکان نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر کو سراہا ۔ کابینہ ارکان کا کہناتھا کہ  وزیراعظم نے ا یک مرتبہ پھر عالم اسلام کی نمائندگی کی۔وزیراعظم نے بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا ہے  ۔  ذرائع کے مطابق   کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی ۔وفاقی کابینہ کو پاور سیکٹر ریفارمز پر بریفنگ دی گئی  ۔کابینہ کو قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ اور  برطانوی ائیر لائن اٹلانٹک ائیر ویز کی پاکستان میں سروس کے اجرائ�  پر بریفنگ    بھی دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ٹی سی پی کے ذریعے صرف ایک مرتبہ گندم امپورٹ کی  اجازت دیدی  ہے ۔  اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی   اور   ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج کی منظوری   دیدی گئی ۔وفاقی کابینہ کو افغانستان کے لئے  ویزا پالیسی میں تبدیلی پر بریفنگ دیدی گئی ۔

کابینہ نے  بائیولوجیکل ادویات کے ماہر کی تقرری کی اجازت دیدی۔کابینہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین بارے آگاہ کیا گیا  ۔کابینہ نے  ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری شروع کرنے کی اجازت دیدی ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی تقرری کا معاملہ کابینہ میں پیش  کردیا گیا ۔ سیکریٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کو اسلام آباد کلب کا نیا  ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کی

منظوری  دیدی  گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے اربوں روپے خسارے سے دوچار پاکستان ریلوے کی بحالی اور ری سٹرکچرنگ   سے متعلق   رپورٹ کابینہ میں پیش کردی۔ڈاکٹر عشرت حسین نے ریلوے بحالی کیلئے 42سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کی ہے۔ پاکستان ریلوے میں مستقل ملازمین اور افسران  بھرتی کرنے پرپابندی عائد کرنے کی

سفارش کی گئی ہے  ۔   رپورٹ   میں  مزید پنشن اخراجات میں کمی اورسبسڈی کی ادائیگی بند  کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔وزارت ریلوے کو ریلوے  میں روزانہ کی بنیاد پرمداخلت سے روکا جائے۔ گریڈ 21کے افسر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے تعینات نہ کرنے  ،پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنا کر نجکاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی خراب ہے،

خراب ٹریک حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔خراب ٹریکس کو فوری ٹھیک کروانا ہو گا ۔  ذرائع کے مطابق  کابینہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر   اشہبازشریف کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو اپوزیشن  کے بیانیہ پر حکومتی نکتہ نظر  سے آگاہ کیا ۔وفاقی کابینہ میں ن لیگی قیادت کی طرف سے متنازع بیانات کے معاملے کو

بھی زیر غور لایا گیا۔ کابینہ اراکین کا کہناتھاکہ   ن لیگی راہنما غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں انہوں نے رائے دی کہ  ن لیگ کے کریمنلز لوگوں کو کرمنلز کی طرح ہی ڈیل کیا جائے ۔ کابینہ میں مریم نواز کی پریس کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ اراکین کا کہناتھا کہ  اپوزیشن ابو بچاو مہم میں مصروف ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…