ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم کس نے دیا ،وجہ کیا مسلط کی جارہی ہے ؟ن لیگ حکومتی اقدامات پر برس پڑی ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کا مینڈیٹ نہ لیکر آئی ہو وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کریگی ، عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دے گی،بی آر ٹی پر نیب کا ریفرنس نہیں بنتا؟

انشاء اللہ اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا،جو حکومت عوام کا مینڈیٹ نہ لیکر آئی ہو وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کریگی۔ انہوںنے کہاکہ جب جب الیکشن کو انجینئر کیا جاتا ہے تو عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ انہوںنے کہاکہ ادوایات میں چوری کے رنگ لیڈر اس وقت حکومت پر مسلط ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک پڑھا لکھا محب وطن پاکستانی شہباز شریف کے خلاف درخواست دیتا ہے جسکی کوئی ولدیت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو 90 دن بلا کسی ثبوت کے حراست میں رکھا گیا،قانون کو اپنی ضرورت کے تحت استعمال کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں،یہ تسلسل ہے جو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ 58 والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو،گواہان کے بیانات میں شہباز شریف کا نام تک نہیں ہے،تصدیق کنندہ کے بیانات میں کسی قسم کا شبہ شہباز شریف پر ثابت نہیں ہوا،شہباز شریف رنگ لیڈر عمران خان کی طرح نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی پر نیب کا ریفرنس نہیں بنتا؟ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کرنی ہے،اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم عمران خان نے دیا،یہ تمام ثبوت کرتے ہیں کہ انکے پاس جھوٹ کے پلندے ہیں،پہلے ادویات کی قیمتوں میں 5 سو فیصد اضافہ کیا اب مزید اضافہ کردیا گیا ہے،غیر جمہوری خمیر کو یہ رنگ لیڈر پھیلانا چاہتا ہے،ایک سلیکٹڈ وزیر اعلی آٹا چینی چور کا پنجاب میں رنگ لیڈر ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ اے پی سی کے ہر فیصلے پر

شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے،سو سے زائد صحافیوں کے نام غداری میں ڈال کر پرچے دیئے جارہے ہیں،شہباز شریف کی گرفتاری تمام اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،نیب عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں نگران حکومت لاکر عمران خان کی ہدایات پر عمل ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ جن لوگوں نے ملک کو سی پیک دیا اکائیوں کو ملایا،

کرپٹ ٹولے نے مہنگائی میں اضافہ کردیا،ہر شعبہ میں کرپشن کی بو ہے،اس ملک کے محسنوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے،پاکستان کے عوام کا ردعمل آچکا ہے،آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے،جرات پیدا کریں عمران خان درخواست پر اپنا نام لکھیں،ہم واضح کرچکے ہیں ہم اس حکومت کیساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی تعاون نہیں کریں گے،اسپیکر پارلیمانی لیڈر کا اجلاس طلب کرنے

کا اختیار نہیں رکھتے،انکے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا انکے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوکںنے کہاکہ عسکری قیادت سے ملاقات پر بات واضح ہوچکی ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ قائد کو اعتماد میں لیکر ہر فیصلہ کرتے ہیں،مسلم لیگ (ن) نے مستقبل کیلئے ملاقاتوں کی وضاحت کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…