پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف کا سندھ برباد کرکے وفاقی حکومت کیخلاف محاذ آرائی کے خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھرپور ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ مرکزی نائب صدر و سندھ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے نہایت اہم ملاقات حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس سے آصف زرداری اور بلاول زرداری

کی تقاریر کی روشنی میں صوبہ سندھ کی حالت زار کا جائزہ بارش اور سیلاب میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کو پہنچنے والے شدید نقصان پر مفصل بریفنگ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال تحریک انصاف کے کارکنان اور ٹائیگر فورس کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں شمولیت کا بھی جائزہ۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کرپشن اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ اور اسکے عوام کی زندگیاں اجاڑ کررکھ دی ہیں، کراچی سے کشمور تک پورا سندھ لاقانونیت، محرومی اور حکمرانوں کی ڈاکہ زنی کا بدنما منظر پیش کررہا ہے، وزیراعظم کی مقبولیت اور سندھ میں اپنے انجام سے خوفزدہ پیپلزپارٹی عوامی فلاح کی ہر کوشش سبوتاژ کرنے پر کمربستہ ہے، قیادت اجازت دے، بھرپور سیاسی حکمت عملی کے ذریعے کرپٹ ٹولے کا تعاقب کریں گے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس سیاسی طور پر شکست خوردہ گروہ کی جانب سے عوامی توجہ منتشر کرنے کی ناکام کوشش ہے، زرداری اور ابن زرداری کی میزبانی میں اسلام آباد میں جمع ہونے والوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے، قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ سے دولت کے انبار لگانے والوں نے محض ذاتی فائدے کیلئے ادارے تباہ کئے۔

قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل یکسو اور نظام کی اصلاح کیلئے تحریک انصاف کی کاوشوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔داخلی طور پر انتشار کی کوششیں کرنے والے خودغرض سیاسی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،

کراچی کے عوام کیلئے وزیراعظم کا تاریخی پیکیج ابتداء ہے، تعمیر و فلاح کا ایجنڈا پورے سندھ تک پھیلائیں گے۔ تحریک انصاف سندھ کو کرپشن اور ظلم کے چنگل سے چھڑوا کر تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…