فضل الرحمن سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ٹوٹا ہوا انڈہ ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی،فیاض الحسن چوہان کا جوابی وار

  جمعہ‬‮ 10 جولائی‬‮ 2020  |  17:19

لاہور  (آ ن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں،وہ سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے، انہوں نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کیپریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے   کہا مولانا فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ 19 بھی مولانا کو کوویڈ 18 محسوس ہو


رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے۔


موضوعات: