اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما سلیم بریار نے چوہدر ی پرویز الہی وزیراعلی پنجاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی کا وزیراعلی پنجاب بننا ہماری جماعت کی سیاسی ضرورت ہے ۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت بیمار ہوئے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کی عیادت تک نہیں کی جس پر پوری پارٹی تحریک انصاف سے ناراض ہے ۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
مسلم لیگ ق کے سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی مدثر سلیم بریار مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کاوزیراعلی بنایا جائے ،ان کا وزیراعلی بننا ہماری جماعت مسلم لیگ ق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ابھی تک باقاعدہ طور پر یہ مطالبہ تحریک انصاف کے سامنے نہیں رکھا لیکن پوری جماعت کی یہی رائے ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنایا جائے ۔سلیم بریار نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی خواہش ہے کہ باقی تین سال بھی بطور اتحادی تحریک انصاف کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بیمار ہوئے تو وزیراعظم عمران نے ان کی خیریت تک دریافت نہیں کی جس پر پوری پارٹی حکومت سے ناراض ہے ۔سلیم بریار نے کہا کہ موجودہ حالات بلدیاتی الیکشن کے لئے سازگار نہیں ان حالات میں بلدیاتی انتخابات میں گئے تو بہت مشکل ہوگی۔ سلیم بریار نے چوہدر ی پرویز الہی وزیراعلی پنجاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی کا وزیراعلی پنجاب بننا ہماری جماعت کی سیاسی ضرورت ہے ۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت بیمار ہوئے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کی عیادت تک نہیں کی جس پر پوری پارٹی تحریک انصاف سے ناراض ہے ۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی مدثر سلیم بریار مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کاوزیراعلی بنایا جائے