بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ای سی ایل میں عمران خان کی اپنی پارٹی کے بھی لوگ شامل ہونگے،خلیج کی جنگ دوبارہ چھڑ جائیگی،پاکستان تاریخ بدل دے گا،پنڈی والوں کے اندر خوفناک لاوا پک رہا ہے،بھارت میں خوفناک زلزلہ قریب دکھائی دے رہا ہے، دھماکہ خیز پیشگوئیاں

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

راولپنڈی( آن لائن )ملک کے ممتاز پیشنگو روحانی معالج و محقق پیر پنجرسرکار نے جولائی2020یا اس کے آنیوالے ماہ یا سالوں کی پیشنگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج کی جنگ چھڑنے والی ہے۔ بحری بیڑوں سے آگ اگلتی دکھائی دے رہی ہے، سمندرکی حدنگاہ تک لاشیں ہی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں، نیوورلڈ آرڈر ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے، ٹرمپ کو اکیلے مارکھانی پڑیگی، پینٹاگون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو سپرپاوری ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے گی ہکی بکی رہ جائیگی،

ٹرمپ کا بڈ پریشر ہائی شریانیں پھٹ جائینگی، پیوٹن (روسی صدر) طیب اردگان(ترکی صدر) عمران خان اور ججز اور بڑے علامہ صاحب اپنے حفاظتی دستوں پر توجہ دیں، بھارت کے اندر بڑا اور خوفناک زلزلہ دکھائی دے رہا ہے، ڈیم ٹوٹ جائینگے اور خواب چکنا چور ہو جائینگے، مودی ہاتھ ملتا رہ جائیگا، سعودی حکمرانوں کی بادشاہت اور گورنری ختم یا تو اونٹ چرایئںگے یا ویزوں کا کاروبار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ اور چینی سکینڈل کی عمران خان کی بڑی کامیابی ہے، کرپٹ افراد کے لئے اپنا یا بیگانہ کوئی خانہ خالی نہیں نہ کوئی NROجو ہوا مٹی ڈالو، اب خان صاحب کے دونوں ہاتھوں میں تیز دھار استرے دکھائی دے رہے ہیں، سب کی ٹنڈ ہوجائیگی، منہ چھپاتے پھریں گے۔مریم کے لئے چانس باپ کی قربانی ، چچا کا صدقہ ، بلائیں ٹل سکتی ہیں، نون لیگ میں بڑی سیاسی جنگ ، یہ معلوم بھی نہیں ہے کہ آئندہ وزیراعظم شہباز شریف نے بننا ہے یا مریم بی بی نے یہ بڑی لڑائی ہے۔ اسی لڑائی میں ن لیگ زیرو ہوجائیگی، میدان سیاست کے پنڈ تو واہگہ بارڈر اور درہ خیبر پر نظر رکھو، شاطر جملہ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں، کشمیر پر بھارت حملہ کرے گا اور اہم مقامات کو نشانہ بنائیگا، آزاد کشمیر کے اندر بھی ایک تحریک اٹھتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ تحریک جدبہ جہاد اختیار کرجائیگی، طالبان سیاہ پگڑیوں والے جہاد کے ذریعے بھارت سے پنجہ آزمائی کریںگے اور کامیابی بھی دکھائی دے رہی ہے، کرپٹ افراد کی دنیا اجڑنے والی ہے،

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم اور مذہبی رہنما ، جہانگیر ترین، رانا ثنا اللہ، پی ٹی آئی کے کئی ممبران جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیرداخلہ بند گتھی کھولتے دکھائی دے رہے ہیں۔27ستمبر کے بعد کرونا وائرس ختم ہوجائیگا، 2023میں دوبارہ قہر بن کر اٹھے گا، دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 2021میں پاکستان کروناوائرس کی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوجائیگا، جو دنیا دیکھ رہی ہے یا پاکستان عوام سوچ رہی ہے ویسا پاکستان نہیں ہے، پاکستان مشکل حالات سے نکل جائیگا، آنیوالا مستقبل پاکستان کا روشن دکھائی دے رہا ہے۔ مارچ 2021کے بعد صاف اور سیدھی اور حتمی دور تک جو دکھائی دے رہی ہے اسلامی صدارتی نظام ہوگا، سینیٹ میں اکثریت عمران خان کی ہوگی، اس کے بعد تیل دیکھیں تیل کی دھار دیکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…