پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نیب کو نو از اور شہباز شریف کے کیسز اور فیسز نظر آتے ہیں حکومت میں بیٹھے چور اور ڈاکو نہیں ، شہباز شریف کو کونسے کیس کا نوٹس بھیجا گیا جسے ن لیگ نے مضحکہ خیز قرار دیدیا

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 1976 کے لال سہانرامتاثرین میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو نیب ملتان کے نوٹس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات میں ناکامی کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نیا شاہکار ہے ۔اربوں کھربوں کے جھوٹے الزامات میں ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی جس کے بعد 1976 کا کیس بنانے پر

نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شرم اور حیا آنی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کو نوٹس کی بھی مذمت ، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے ۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو دن رات مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہبازشریف کے کیسز اور فیسز نظر آتے رہتے ہیں۔ شہبازشریف پر لال سہانرا کے 1976 کے متاثرین میں اراضی تقسیم کا کیس بنانے کا بھونڈا مذاق کیاجارہا ہے۔ 1976 کا کیس بنانے سے ثا بت ہوگیا کہ اب تک شہبازشریف کے خلاف جو مقدمے بنائے گئے وہ سب جھوٹ اورصرف سیاسی انتقام تھا۔صاف پانی ، آشیانہ ، گندا نالہ ، 56 کمپنیاں ، ڈیلی میل، ملتان میٹرو ، آمدن سے زیادہ اثاثے ، منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد نیب کا ایک اور مذاق ،نیب نیازی گٹھ جوڑ قانون کے مطابق ان کا حق دینے پرپاکستان کے غریبوں کے خلاف میدان میں آگیا ہے ۔لگتا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شہبازشریف کی آخری پیشی پر جواب مل گیا ہے، اسی لئے 1976 کا کیس ڈالا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دھوکہ دے کر حکومت میں آنے والوں کو وہاں کے غریبوں کی مدد پر اعتراض ہے۔گندا نالہ، اثاثہ جات کیس میں کچھ نہ ملنے پرشہبازشریف کے خلاف نیب ملتان کونیا ٹارگٹ دیاگیا ۔لال سہانراپارک بہاولپور کے متاثرین کوحکومت نے اراضی ادارہ جاتی عمل کے تحت دی تھی ۔نیب ملتان نے متاثرین لال سہانرا کو زمین الاٹ کرنے پر نوٹس کے ساتھ ایک سوالنامہ بھجوایا ہے ۔عمران صاحب نے 17 ملین ڈالر کی ملتان میٹرومیں کرپشن کا جھوٹ بولا تھا جس کی چین حکومت نے تردید کی تھی ۔ملتان میٹرو پر عمران صاحب کو خوش کرنے کا سامان بھی نیب ملتان سے ہوا تھا۔1976سے چلے آنے والے معاملے پر نیب نوٹس دے رہا ہے، آٹاچینی کے تازہ ترین کیس پر نوٹس نہ دارد؟۔بی آرٹی، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، فارن فنڈنگ، بلین سونامی، آٹاچینی چوروں کی طلبی کا نوٹس ابھی تک نہیں گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…