جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر قسم کی مذہبی، سماجی اور عوامی مجموعہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک خاندان کے دو افراد سے زیادہ اکھٹے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کی مذہبی سماجی یا دیگر عوامی

مجمے پر پابندی ہوگی تاہم گاڑی میں مریض کو لے جانے کے لیے دو افراد کا ساتھ جانے پر کوئی روک ٹوک نہیں۔پابندی سے استثنیٰ رکھنے والے افراد کو شناختی کارڈ اور ادارے کا کارڈ باہر نکلتے وقت ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ڈی سی پشاور نے کہا کہ اشیاء خوردنوش کی خریداری کے لیے بھی دو سے زائد افراد گھر سے نہ نکلیں۔اعلامیہ میں خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…