ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس لائن پشاور میں ای چالان کا باضابطہ اجراء کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس لائن پشاور میں ای چالان کا باضابطہ اجراء کیا ہے اور کہا ہے کہ ای چالان وزیراعظم کے وژن کیمطابق ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے، اس نظام سے ٹریفک قوانین کے نفاذ میں مدد ملے گی اور مانیٹرنگ کا عمل بھی بہتر ہو گا۔ اس سلسلے میں پولیس لائن پشاور میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ کو ای چالان سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ یہ سسٹم دو ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ ای چالان کی سہولت کے تحت ابتدائی طور پر صوبہ بھر کی پانچ ہزار فرنچائز پر جرمانہ جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی موقع پر تصدیق اور ان کا ریکارڈ برقرار رکھنے کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ ای چالان سسٹم کو سیف سٹی پروجیکٹ سے بھی منسلک کیا جائیگا، اب تک گیارہ سو ٹریفک وارڈنز کو ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی گیجٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کے 28اضلاع بشمول قبائلی اضلاع خیبر اور مہمند کو مرکزی ڈرائیونگ لائسنس سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اب صوبہ بھر کے اضلاع کی لائسنس مرکزی نظام کے تحت جاری کئے جاسکتے ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نو اب کسی بھی ضلع سے ممکن ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔ انہوں نے ای چالان کے اجراء کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اْمید ظاہر کی کہ محکمہ پولیس جدت کی طرف یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹری دفتر سمیت دیگر تمام محکموں اوراداروں میں بھی ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ماضی کے بوسیدہ نظام سے نکل کر مسابقتی دْنیا کا مقابلہ کر سکیں۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی پہلے دور حکومت میں ہی ای گورننس کیلئے کاوشوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شعبہ پولیس پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ شعبہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے گراں قدر اصلاحات بھی متعارف کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواپولیس اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، صوبے میں امن عامہ کی بحالی میں ہماری پولیس نے بہترین کردار ادا کیا ہے جس پر یہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شیلڈز اور انعامات بھی پیش کئے اور یادگار شہداء پر دعا کی اور پھول چڑھائے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ کو پولیس لائن آمد پر گارڈ آف آنر ز بھی پیش کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…