بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

معاشرتی رویوں کی اصلاح کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، طاہر محمود اشرفی

datetime 15  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) معاشرتی رویوں کی اصلاح کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، انتہا پسندی اور متشددانہ رویے معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں، پاکستان علماء کونسل 22 دسمبر کو ملکی اور عالمی حالات کے حوالہ سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کر ے گی ، معاشرہ کی بہتری کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اورتمام طبقات سے مل کر جدوجہد کرنی ہو گی ،

پاکستان عرب و عجم میں تقسیم کو امت مسلمہ کیلئے نقصان دہ سمجھتا ہے، یہ بات پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دارالافتاء پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء  و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ زبیر عابد ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، قاری عبد الحکیم اطہر اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز کے واقعات نے ثابت کیا کہ قومی سطح پر معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ، محراب و منبر کو مزید موثر انداز میں کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان علماء کونسل معاشرے کی تمام طبقات کے ساتھ مل کر وطن عزیز سے انتہا پسند انہ ، متشددانہ رویوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، 22 دسمبر کو پاکستان علماء  کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تین سال کا قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی قیادت نے تمام مذاہب اور مسالک کی قیادت سے مل کر عالمی امن کونسل قائم کی ہے ، جس کو جنوری کے پہلے ہفتے میں باضابطہ تنظیمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور مفاہمت سے ممکن ہے، پاکستان کا عالم اسلام میں اہم مقام ہے ، عرب و عجم کی لڑائی اسلامی دنیا کو مزید کمزور کرے گی ،

پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا بانی ممبر ہیاور اسلامی تعاون تنظیم کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، اسلامی تعاون تنظیم کو مسلم ممالک کا اعتماد حاصل ہے یہ نا ممکن ہے کہ امت مسلمہ کے متفقہ فورم کو تقسیم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایسی کوشش کو تسلیم نہیں کر سکتا جس سے مسلمانوں میں مزید انتشار پیدا ہو اور مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ارض حرمین شریفین کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ، عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دنیا پر بہت ساری حقیقتیں واضح ہو گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مو?قف کی بھرپور تائید کی ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر فلسطین پر موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…