پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باوجود سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد محمدودپیمانے پرمندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 36800کی حدسے گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں 12ارب56کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،

کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.22فیصدزائد جبکہ51.18فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37182پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس 36673پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد ازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 36700کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس37.54پوائنٹس کمی سے36765.56پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب56کروڑ44لاکھ32ہزار889روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب74ارب84 کروڑ 44لاکھ66ہزار847روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر29کروڑ20لاکھ60ہزار810شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت91لاکھ15ہزار989 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت110.00روپے اضافے سے6717.00 روپے

اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت71.21روپے اضافے سے1856.89روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے1950.00روپے اورسائفرفائبرکے حصص کی قیمت27.50روپے کمی سے572.50روپے ہوگئی۔منگل کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں 1کروڑ61لاکھ50ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی

سے11.18روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 1کروڑ60لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے20.72روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس64.71پوائنٹس کمی سے17117.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس439.40پوائنٹس کمی سے59977.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس50.34پوائنٹس اضافے سے26177.27پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…