بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر صحافی ارشاد بھٹی کو بھاری پڑ گئی،لینے کے دینے پڑ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی دوسری شادی کی خبر صحافی ارشاد بھٹی کو بھاری پڑ گئی،لینے کے دینے پڑ گئے، وزیراعلیٰ کی شادی کی خبر جھوٹی قرار،پچیس کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس دے دیاگیا،ارشاد بھٹی کا بڑا دعوی اپنے ہی گلے پڑ گیا، نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں ارشاد بھٹی کے جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دوسری شادی کر لی ہے

جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغازہوا تھا مگر آج وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق متاثرہ شخص اور اُن خاندان کی عزت پر حرف آنے کے باعث چودہ روز کے اندر اندر ارشاد بھٹی کو پچیس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ نوٹس میں لکھاہے بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرنا پیمرا ایکٹ2007کی خلاف ورزی بھی ہے او راس قانونی نوٹس کے مطابق ارشاد بھٹی اُسی نجی ٹی وی کے اُسی ٹاک شومیں مذکورہ شخص سے واضح اور واشگاف الفاط میں معافی بھی مانگنا ہوگی۔یاد رہے کہ 29اکتوبر2019 کونجی ٹی وی کے ٹاک شومیں میں ان الفاظ کیساتھ جھوٹا اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ ”آپ کو اور ساروں کو مبارک ہو کہ بزدار صاحب نے دوسری شادی کر لی ہے، اور اس کے بعد جو کہانیاں ہیں نہ دوسری شادی کی فیملی کی وہ بھی کمال ہیں اور اس کے بعد جو گھر لیا انہوں نے،جو وہ خوشاب کے دورے کئے انہوں نے۔شادی تو خیر ان کا حق ہے لیکن اس کے بعد جو کہانیاں ہیں وہ کمال کی ہیں“۔علاوہ ازیں اسی پروگرام میں یہ بھی الزام عائد کیاتھا کہ وزیراعلیٰ خوشاب گئے ہیں دو دوروں پر، وہاں دو دو لاکھ کے چیک ملے ہیں اس پر پانچ ہزار بچ گئے، ایک لاکھ 95ہزار لے کر گھر آگئے، اتنی ہی مبینہ طور پر چھوٹی چھوٹی کرپشن ہے، اپنے ساتھی اینکر کو مخاطب ہوتے کہا تھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ جیل اصلاحات لائیں گے۔ یہ اپنے خاندانی پیکج میں اصلاحات مکمل ہو جائیں تو پھر آگے جائیں گے۔ ارشاد بھٹی کے ان الزامات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کررکھا تھا مگر اب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…