منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب کا خواجہ آصف،احسن اقبال، رمیش لال اور سینیٹرروبینہ خالد کے خلاف گھیرا تنگ ، 260ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا 

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )نیب حکام نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں جبکہ متعلقہ بینکوں سے ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جبکہ ملتان سکھر موٹر وے منصوبہ میں مبینہ 260ارب کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم موڑ آگیا ہے، اس سکینڈل میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کو وزیر مملکت مواصلات مرادسعید کی طرف سے دئیے گئے ریکارڈ کی روشنی میں طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال پر الزام ہے کہ

انہوں نے کرپشن اور بد عنوانی کرکے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں اور اس حوالے سے انہیں طلب کیا جاسکتا ہے ۔ سابق ایم این اے مرحوم رائے منصب کے خلاف اہم مقدمہ بند کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کی سینیٹر روبینہ خالد وغیرہ کے خلاف بھی کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں۔ روبینہ خالد نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر شکرپڑیاں میں ہوٹل سرکاری زمین غیر قانونی طریقہ سے الاٹ کرانے کے بعد بنا رکھا ہے ۔ ان تمام کرپٹ افراد کے خلاف گھیراتنگ کیا جارہا ہے اور آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…