ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سکھر میں بیٹے کے ہاتھوں ضعیف باپ قتل! سفاک بیٹے نے قتل کیوں کیا ؟ اعتراف جرم میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)سندھ کے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جائیداد کی لالچ میں لے پالک بیٹے نے ضعیف باپ کو قتل کر دیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے الزام مخالفین پرلگا دیا۔پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دو ایکڑ زمین کے لالچ نے سارے احسانوں کو بھلا ڈالا،لے پالک بیٹے نے 70سال کے ضعیف باپ کو قتل کر ڈالا۔محمد نواز نے 27 دسمبر کی رات کوضعیف شخص ڈاترڈنو کو سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کیا

اور گھر پر مخالفین کے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا، ساتھ ہی مخالفین کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا۔قتل کے اس کیس کی گتھی سلجھی تو قاتل لے پالک بیٹا نکلا، دوران تفتیش ملزم نے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم محمد نواز دتر ڈنو کا سگا بھتیجا تھا جسے بچپن سے مقتول نے ہی پالا تھا اور اپنی بیٹی سے شادی بھی کرائی تھی، عدالت نے ملزم کو 12جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…