ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

وزیر مملکت پارلیمانی امور اور وزیراعظم کے مشیر کا نیب کے خلاف وزیر اطلاعات کے بیان کے دفاع سے انکار ، تضاد سامنے آگیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے نیب کے خلاف بیان کے معاملے پر وز یرمملکت پارلیمانی امور اور وزیراعظم کے مشیر کا متضاد بیان سامنے آگیا ،دونوں نے وزیر اطلاعات کے بیان سے متفق ہونے سے انکار کردیا اور وزیراعظم کیخلاف نیب میں مقدمہ چلنے کی حمایت کردی ۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا ا فتخار درانی نے کہا کہ نیب کے حوالے سے وزیراطلاعات فوادچوہدری کے بیان پر اتفاق نہیں کرتا ،وزیراعظم پر اگر کیس ہے تو وہ چلنا چاہیے ، پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہوسکتا ، عمران خان پر سپریم کورٹ میں کیس چلا اور فنانشل آڈٹ ہوا ، عمران خان پر ہیلی کاپٹر کیس میں نیب کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے ۔ دریں اثناء ایک اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ وہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نیب کے حوالے سے بیان پر اتفاق نہیں کرتے ، وہ اپنے بیان کی وضاحت خود دیں میں ان کا ترجمان نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا قانون سب کیلئے برابر ہے ، عمران خان پر کیس وزیراعظم بننے سے پہلے کا ہے ، نیب کو اختیار ہے وہ کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں ، ہمارے پاس کوئی چیز چھپانے کیلئے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کچھ چھپایا نہیں انکی زندگی کھلی کتاب ہیں،عمران خان نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے ۔ علی محمد خان نے کہاکہ حکومت کسی اپوزیشن ارکان کو این آر او دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان جس ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اسی کے اصولوں پر چلیں گے ، حمزہ شہباز سے زیادہ مراد سعید سیاسی ورکر ہیں ،کیا حمزہ شہباز نے کوئی سیاسی جدوجہد کی ہے ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…