پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم سٹاک مارکیٹ میں اچانک کتنے پوائنٹس کااضافہ ہو گیا؟ سندھ حکومت کی جانب سے حیران کن دعویٰ کردیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(نیوز ڈیسک)مشیراطلاعات و قانون سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے استعفیٰ لینے والے اب خود مستعفی ہوجائیں،شیخ رشید سمیت کئی کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگا، سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ کانام صرف ای سی ایل سے نہیں بلکہ جے آئی ٹی سے نکالنے کا بھی کہا ہے،،وزیراعلی نے اربوں روپے کی سبسڈی صرف اومنی

کو نہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی دی،پیپلزپارٹی نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ عدالتوں کااحترام کرتی ہے،۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مشیراطلاعات وقانون نے کہاکہ عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے جے آئی ٹی کی بدنیتی ظاہرکردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا نام غلط ڈالا گیا ثابت ہوا،وزیراعلی سندھ کے لئے بھی اچھے کلمات ادا کئے گئے۔وفاقی وزرا کہہ رہے تھے اب گرفتاری ہو رہی ہے،سندھ گورنمٹ جارہی ہے،یہ جیلوں میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت آج بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس نیب کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ کی گئی دوماہ کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے بھی حکمرانوں کے ناانصافی کا نوٹس لیااورکہا کہ اب یہ سلسلہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ 600پوائنٹ اوپر گئی ہے۔سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں انصاف دیا۔ہم بے گناہ ہیں مستقبل میں بھی ثابت کریں گے۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ حلیم عادل نے 6 ہزارووٹ لیے جبکہ میں نے 8 ہزارووٹ لیئے وہ کس طرح کامیاب ہوئے سب کوپتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست قانون نہیں پڑھتے۔قانون پڑھنے میں ان کوکوئی دشواری ہے تو میں پڑھانے کو تیار ہوں۔جوتاریخ دے رہے تھے اخلاقی جراٗت کرکے استعفیٰ دے دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…