پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی سے اومنی گروپ کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مستفید ہوتے رہے، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ خود وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائینگے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(نیوز ڈیسک)مشیراطلاعات و قانون سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے استعفیٰ لینے والے اب خود مستعفی ہوجائیں،شیخ رشید سمیت کئی کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگا، سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ کانام صرف ای سی ایل سے نہیں بلکہ جے آئی ٹی سے نکالنے کا بھی کہا ہے،،وزیراعلی نے اربوں روپے کی سبسڈی صرف اومنی کو

نہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی دی،پیپلزپارٹی نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ عدالتوں کااحترام کرتی ہے،۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مشیراطلاعات وقانون نے کہاکہ عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے جے آئی ٹی کی بدنیتی ظاہرکردی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا نام غلط ڈالا گیا ثابت ہوا،وزیراعلی سندھ کے لئے بھی اچھے کلمات ادا کئے گئے۔وفاقی وزرا کہہ رہے تھے اب گرفتاری ہو رہی ہے،سندھ گورنمٹ جارہی ہے،یہ جیلوں میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت آج بینکنگ کورٹ میں بھی پیش ہوئی،سپریم کورٹ نے کیس نیب کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ کی گئی دوماہ کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے بھی حکمرانوں کے ناانصافی کا نوٹس لیااورکہا کہ اب یہ سلسلہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ 600پوائنٹ اوپر گئی ہے۔سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں انصاف دیا۔ہم بے گناہ ہیں مستقبل میں بھی ثابت کریں گے۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے۔ مرتضی وہاب نے کہاکہ حلیم عادل نے 6 ہزارووٹ لیے جبکہ میں نے 8 ہزارووٹ لیئے وہ کس طرح کامیاب ہوئے سب کوپتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دوست قانون نہیں پڑھتے۔قانون پڑھنے میں ان کوکوئی دشواری ہے تو میں پڑھانے کو تیار ہوں۔جوتاریخ دے رہے تھے اخلاقی جراٗت کرکے استعفیٰ دے دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…