جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں شدید سردی، بہتی آبشاریں جم گئیں،اسلام آبادمنفی1 جبکہ کس علاقے کا درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا؟ محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی، جانئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں شدید سردی، بہتی آبشاریں جم گئیں، اسکردو سرد ترین مقام ، درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ، پشاور اور لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث بہتی آبشاریں جم گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران سرد ترین مقام اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی تک گر گیا، اسلام آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ،پشاور اور لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا، مظفر آباد میں بھی درجہ حرارت منفی ایک ڈگری تک جا پہنچا۔استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10، گوپس میں منفی 8، کالام، گلگت، کوئٹہ، قلات اور دیر میں منفی 7، بگروٹ، راولا کوٹ میں منفی 5اور مری میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12، فیصل آباد میں 2، ملتان میں 3 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اتوار تک اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔فیصل آباد، پشاور، لاہور، سرگودھا، بنوں، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔ادھر پنجاب کے میدانی علاقے اور پشاور ڈویژن آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کی وجہ سے پشاور سے رشکئی تک موٹر وے بند کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث واٹر چینل اور بہتی آبشاریں جم گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…