بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے؟ یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم بننے کی ایک سال پہلے پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نےاب کپتان بارےکیا حیران کن پیش گوئی کر دی؟ جانئے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف رضا گیلانی کو ایک سال قبل وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشخبری سنانے والے پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے عمران خان کے اگلے دس سال تک وزیراعظم پاکستان رہنے کی پیش گوئی کر دی، معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایسی خبر دیدی کہ جان کر سیاسی مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو ایک سال قبل وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشخبری سنانے والے پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے عمران خان کے انتہائی درست زائچے کے بعد پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان انتہائی تیزی سے فیصلہ کرنے والے شخص ہیں اورزائچے کے مطابق وہ آئندہ 10برس تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر عمر فاروق کا تعلق ملتان سے ہے اور انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو جب ان کے وزیراعظم پاکستان بننے سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تو یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا یہ کیسے ہو سکتا کیونکہ بینظیر بھٹو ، آصف زرداری اور دیگر کئی سینئر اور اہم پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ موجود ہے میں کیسے وزیراعظم بن سکتا ہوں جس پر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے تو نہیں پتہ تاہم آپ کا زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ وزیراعظم پاکستان ہونگے۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ ڈاکٹر عمر فاروق کو اب عمران خان کی درست تاریخ پیدائش ، جائے پیدائش اور اوقات پیدائش سے متعلق ڈیٹا کہیں سے مل گیا ہے اور انہوں نے اس کے تحت ان کا زائچہ بنایا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے گھر کا مالک جو ہے وہاں زحل ہے، زحل وہاں 17سے 18ڈگری

میں لبرا میںموجود ہے، ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق عمران خان کے زائچے میں زحل کی ایسی پوزیشن جو کہ نہایت ہی موزوں ہے، ڈاکٹر عمر فاروق کے بنائے گئے عمران خان کے زائچے کے مطابق عمران خان سے کوئی شخص خلاف قاعدہ کام نہیں کروا سکتا ۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر عمر فاروق سے پوچھا کہ کیا عمران خان کے اقدامات سے عوام کیلئے

کچھ بھلائی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قاعدے قانون کے مطابق چلیں گے اور وہ انصاف کیلئے جدوجہد کرینگے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے اس حوالے سے ایک اور خبر دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آئندہ اقدامات کے حوالے سے ڈاکٹر عمر فاروق کی مزید پیش گوئیوں سے میں کل قوم کو آگاہ کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…