اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کوڑے کرکٹ سے بجلی کی پیداوار ،3شہروں میں منصوبے کا آغاز ،22ماہ میں کام مکمل: حکومت کی زیرو انویسٹمنٹ ،زبردست منصوبے کا اعلان کردیاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کوڑے کرکٹ کو شہروں کے مضافاتی علاقوں میں اکٹھا کرنے کے متروک طریقے کو تبدیل کرتے ہوئے ویسٹ کولیکشن سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد صوبے کے3بڑے شہروں لاہور،فیصل آباداور راولپنڈی میں چینی کمپنی کے اشتراک سے کام کا آغاز ہو گا اور ان پراجیکٹس سے 22ماہ کے بعد بجلی کی پیداوار شروع ہو سکتی ہے

جس میں پنجاب حکومت کی انویسٹمنٹ زیرو ہو گی جبکہ چینی کمپنی کوڑا خریدنے کے علاوہ بجلی پیدا ہونے کے بعد منافع میں بھی شراکت کرے گی ۔اس امر کا اظہار انہوں نے 90شاہرائے قائد اعظم پر چینی کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے منعقدہ اجلاس میں کیا ،سینئر وزیر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے سے نہ صرف اراضی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ گردو پیش کے علاقوں میں ماحول اور زیر زمین پانی بھی آلودہ ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بتدریج صوبے کے تمام شہروں میں لینڈ فل سائٹس ختم کر دے گی اور ہر شہر میں ویسٹ کولیکشن سے کار آمد اشیاء بنائی جائیں گی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین کے علاوہ دیگر ملکوں کے اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے اور جلد اس سلسلے میں پیش رفت ہو گی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں دور رس نتائج کے حامل منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کو کئی ایک چیلنج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے ،سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی لوٹ مار کے مقابلے میں موجودہ دور میں ٹھوس اور مثبت نتائج کے حامل منصوبے شروع کریں گے جن کا عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے اور کوڑا کرکٹ سے بجلی و کار آمد اشیا ء کی پیداوار اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جس پر بلا تاخیر کام شروع کر رہے ہیں۔ چینی وفد کے جنرل مینجر ژو جیابن ،بزنس مینجر نی یانگ پنگ اور لیزا شین نے اپنے ادارے چائنہ ریلوے بیورو گروپ کی طرف سے پنجاب حکومت سے ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،

انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ان منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے تیار ہیں ،اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ ہفتے اس ضمن میں ضروری امور کر حتمی شکل دی جائے گی تاکہ جلد از جلد کام کا آغاز ہو سکے ،وفد نے تعاون کی یقین دہانی پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بھی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور محکمانہ امور کے حوالے سے روشنی ڈالی ،صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…