کراچی(این این آئی) چینی قونصل خانے پر حملہ کیو ں اور کن مزموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کیاگیا؟آئندہ چند دنوں میں ایسا کیا ہونے والاتھا؟سب سامنے آگیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی۔کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر4میں
واقع چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ چینی قونصل خانے پر حملہ آئیڈیاز نمائش کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی، وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، واقعے کی پوری تحقیقات ہوں گی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد پوری قوم کے سامنے رکھیں گے۔