اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صرف 100دن میں حکومت کی بڑی کامیابی، کرپشن کے ذریعے لوٹا گیا پیسہ بہت بڑی تعداد میں واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب 56 کمپنی سکینڈل میں پیش رفت سامنے آگئی ‘ نیب نے 16 کروڑ 72 لاکھ روپے ریکورکر کے حکومتی نمائندوں کو دے دیئے، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے مطابق 4 ارب روپے ریکور کر لئے ہیں۔پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل میں لوٹنے والوں سے ریکوری کے بعد سرکاری خزانے میں جمع ہونا شروع ہو گئے، نیب لاہور میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے مزید 16 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد لوٹی ہوئی

رقم ملزمان سے ریکور کر کے حکومتی اداروں کے نمائندوں کو چیک دیدئیے نیب ترجمان کے مطابق وصول کنندگان میں لاہور پارکنگ کمپنی 7 کروڑ 13 لاکھ مالیت کا چیک حوالے کیا گیا، کمپنی کے ساتھ ہونیوالے معاہدے میں نجی بینک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان سے 4 کروڑ 52 لاکھ روپے کا چیک متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔ نیب ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے نمائندے کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے کا چیک دیا گیانیب ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے حکام نے 90 لاکھ 35 ہزار مالیت کا چیک وصول کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ نیب لاہور سال 2018 میں ملزمان سے 4 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولی کر چکا ہے اور لوٹی ہوئی رقم ملزمان سے لیکر خزانے میں جمع کروا رہے ہیں، نیب تمام کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر دیکھتا ہے شہزاد سلیم نے کہا کہ بہت سارے کیسز میں ہونیوالی کرپشن کی نشاندہی ہو چکی ہے، مزید بھی لوٹی ہوئی رقم ملزمان سے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…