بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے وفد کا دورہ چین، کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر میں زبردست خیر مقدم، پرتکلف عشائیے کا اہتمام

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وفد کا چینی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور سانگ تاؤ کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا اور وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی وفد کا چینی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر میں پرتپاک استقبال کیا گیا،چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور سانگ تاؤ کی جانب سے

تحریک انصاف کے وفد کا خیر مقدم کیا گیا ،وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا،چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین جامع شراکت داری کی پیشکش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر وفد کے ہمراہ بیجنگ آنے پر ارشد داد کا شکریہ اداکیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ چین کی کامیاب تکمیل پر دلی مبارکبادپیش کی گئی ۔اس موقع پر چینی وزیر برائے بین الاقومی امورسانگ تاؤ نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرپا، گہرے اور قابل اعتماد بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے،وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران کرپشن کے انسداد اور غربت کے خاتمے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سانگ تاؤ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی بطور جماعت تحریک انصاف کیساتھ پائیدار تعلقات کا خیر مقدم کرتی ہے، تعمیر و ترقی کے میدان میں حاصل کی گئی مہارت اور تجربے میں تحریک انصاف کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ارشد داد نے کہا کہ پاکستان اور قیادت کیلئے نیک جذبات کے اظہار پر چینی قیادت کے شکرگزار ہیں، تحریک انصاف فراخدالانہ دعوت،

پرتپاک استقبال اور بے مثال میزبانی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی شکرگزار ہے۔ارشد داد نے کہا کہ چین نے مستحکم نظریاتی اساس اور مضبوط جماعتی ڈھانچے سے ترقی کی منازل طے کیں،چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور موجودہ چینی صدر شی جن پھنگ کی بصیرت اہل چین کیلئے کامیابی کے ایک نئے دور کی نوید ہے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ غربت کے خاتمے، کرپشن کے انسداد، ادارہ جاتی ڈھانچوں کی مضبوط تعمیر اور معاشی ترقی کے حوالے سے

چین کی کامیابیاں خیرہ کن ہیں، تحریک انصاف دوطرفہ تعلقات میں تحریک اور تقویت کیلئے چینی اقدام کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چینی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین تعلقات کانیا دور دونوں ممالک کے بااعتماد تعلقات میں مزید نکھار پیدا کرے گا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے دفتر آمد کے موقع پر تحریک انصاف کیلئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارتقاء اور تنظیمی ڈھانچے پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…