پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جمیل گجرکی سفارش پر ڈپٹی کمشنر شعیب طارق وڑائچ کے تبادلے کے خلاف تحر یک انصاف ڈٹ گئی،فیصلہ عثمان بزدار نے نہیں بلکہ کس نے کیا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/گوجر نوالہ(آئی این پی) خاتون اول بشری بی بی کی سہیلی فر ح خان کے شوہر احسن جمیل گجرکی سفارش پر ڈپٹی کمشنر شعیب طارق وڑائچ کے تبادلے کے خلاف تحر یک انصاف ڈٹ گئی‘چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے اور وزیر اعظم عمران خان سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شاہین رضا کا پنجاب اسمبلی میں بھی معاملہ اٹھانے کا اعلان

جبکہ تحر یک انصاف کی ضلعی تنظیم نے ڈپٹی کمشنرشعیب طارق وڑائچ کو دوبارہ تعینات نہ کر نے پر حکومت کے خلاف احتجاجی تحر یک کی دھمکی دیدی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ نے فر ح کے شوہر احسن جمیل گجر کے بھائی کے سر کاری زمین پر قائم غیر قانونی پٹرول پمپ کو مسمار کر دیا جسکے بعد پنجاب حکومت نے ان کا تبادلہ کر دیا اس حوالے سے تحر یک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شاہین رضا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے میری شکایت کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا وہ بے بس ہیں کیونکہ جب میں نے انکو بتایا کہ احسن جمیل گجر کے بھائی کے پٹر ول پمپ کو مسمار کر نے کی وجہ سے فر ح کی سفارش پر ایماندار ڈپٹی کمشنر کو حکومت نے ہٹایا تو اس پر وزیر اعلی نے ’’آسمان ‘‘کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ اوپر والوں کا فیصلہ ہے شاہین رضا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کو کئی روز ہوچکے ہیں مگر اسکے باوجو د وزیر اعظم یا کسی اور نے نوٹس نہیں لیا جسکے بعد اب میں اسمبلی کے اندربھر پور آواز بلند کروں گی اورکسی صورت اس ناانصاف کو قبول نہیں کیا جائیگا جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف کے ضلعی لیڈر انصر نت نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے کہنا چاہتے ہیں اگر ایسا ہی تو عوام آپ کو نہیں چھوڑیں گے اور اگر حکومت نے اس تبادلے کو واپس نہ لیا تو ہم اسکے خلاف سڑکو ں پر آئیں گے اور ڈپٹی کمشنر کو انکے عہدے پر بحال کروایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…