جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے نیا ٹریک تیار،میٹرو بس روڈ کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

پشاور ( آن لائن)بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے لئے جی ٹی روڈ پر نیا ٹریک تیار کر لیا ہے جبکہ انڈر پاسز پر بجلی لائٹ کی فراہمی ، ہنگامی بنیادوں پر نکلنے کے لئے راستوں کا تعین بھی کردیاہے جبکہ میٹرو بس روڈ کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس کے تحت میٹرو کے لئے مخصوص روڈ پر احتجاج پر پابندی ہو گی

اور اس ٹریک کوکوئی دوسری گاڑی استعما ل نہیں کریگی خیبر بازار ، شعبہ بازار میں گارڈر رکھنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے پشاو ر کینٹ ریلوے سٹیشن پر گارڈر رکھنے کا عمل کل سے شروع ہو جائیگا ۔ جبکہ نشتر آباد کے مقام پر گاڑی کے لئے پل کی تعمیر بھی کردی گئی ہے ۔ 26کلو میٹر منصوبے پر کام جاری ہے صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل اور اسے بین الاقوامی معیار اور تقاضوں کے تحت مکمل کرنے کا اعادہ کیا ہے تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کم سے کم کرایہ میں دی جا سکیں ‘ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…